i پاکستان

غیر قانونی بھرتی کیس،پرویز الٰہی، محمد خان بھٹی فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلبتازترین

May 13, 2024

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں فرد جرم کی کارروائی کے لیے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو فوری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف چالان عدالت پیش کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی