i پاکستان

غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس، عدالت کا گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکمتازترین

January 06, 2025

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عدم پیشی پر پولیس کو وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش نہ ہوئے ، ایس ایس پی آپریشنز نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے سابقہ عدالتی حکم کی تعمیل میں کوئی رپورٹ پیش نہ کی جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔جج مبشر حسن نے ریمارکس میں کہا کہ نہ ملزم پیش ہوا نہ ہی اس کا وکیل عدالت آیا۔عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ایس ایس پی آپریشنزکو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی