i پاکستان

فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے،منیر اکرمتازترین

September 19, 2024

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔انہوں نے یہ بات سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہی ۔ منیر اکرم نے فتنہ الخوارج کو افغانستان کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان فتنہ الخوارج کے خلاف قومی سطح پر کارروائیاں کرتا رہے گا، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ افغان حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پرعمل کرے، بین الاقوامی برادری افغانستان میں اپنے مقاصد کو نظر انداز نہ کرے۔انہوں نے کہا پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاںہے، افغانستان میں خواتین کی آواز دبانے اور افغانستان میں انسانی بحران پر بھی پاکستان کو تشویش ہے۔منیر اکرم نے افغانستان کی معاشی بحالی کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کیلئے پر عزم ہے، عالمی برادری افغانستان سے متعلق اپنے مقاصد کو نظر انداز نہ کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی