وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں دھرتی کا بوجھ ہیں، قوم کی حمایت سے اس دھرتی سے خوارجی دہشتگردوں کا صفایا کریں گے۔جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 8 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں ہمارا فخر ہیں اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں دھرتی کا بوجھ ہیں اور قوم کی حمایت سے اس دھرتی سے خوارجی دہشتگردوں کا صفایا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا سر کچلنے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی