i پاکستان

فسطائی حکمرانوں سے آزادی ہماری منزل ہے، فواد چودھریتازترین

February 25, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ فسطائی حکمرانوں سے آزادی ہماری منزل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ جیل بھرو__زندان بھرو تحریک کا مقصد عوام کے سیاسی اور معاشی حقوق کیلئے جدوجہد کا شعور ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے 200 سے زیادہ سیاسی کارکنان مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبت میں ہیں جن میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور صف اول کی دیگر قیادت شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی