پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہیکہ انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے فواد چوہدری سے سوالات کیے جس میں ایک صحافی نے پوچھا کہ رویہ کیسا رہا کیا دبا وڈالا جا رہا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ضمانت ہو لینے دیں بعد میں بات کرتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے، ہم جیل میں تھے،گرفتارتھے،نہیں پتا باہرکیا ہوا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ جیل میں اگر کوئی اہم ملاقات ہوتی تو یہ حال ہوتا؟ دوران گرفتاری کل فیملی سے رابطہ ہوا، کیس ہی مذاق ہے، یہاں سے نکلیں گے توکسی اور مقدمے میں گرفتارکرلیں گے، 8 ہزار افراد اس وقت جیلوں میں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی