پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی جس میں معاون وکیل نے کمیشن کو فواد چودھری کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔ ممبر سندھ نے کہا کہ فواد چودھری گرفتار ہیں اس لیے ان کی حد تک پیش نہ ہونا ٹھیک ہے، بعدازاں فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی مزید سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی