i پاکستان

فواد چوہدری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظتازترین

May 27, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پنجاب بھر میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی، لاہور ہائی کورٹ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ واضح رہے کہ 25 مئی کو لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے سمیت دیگر الزامات کے تحت پنجاب بھر میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی