i پاکستان

فواد چوہدری، اعجاز چوہدری، فرخ حبیب سمیت دیگر کی ضمانتیں مستردتازترین

May 16, 2023

انسداد دہشت گردی عدالت نے جلا وگھیراو، توڑ پھوڑ اور پرتشدد کارروائیوں کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں فواد چوہدری، اعجاز چوہدری، فرخ حبیب اور میاں محمودالرشید سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں مسترد کردیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نے عمران خان کی گرفتاری پر جلا وگھیراو، توڑ پھوڑ اور پر تشدد کارروائیوں کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماں کی ضمانتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداددہشت گردی عدالت لاہور نے فرخ حبیب، میاں محمودالرشید، فوادچوہدری، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں مسترد کردیں۔ اے ٹی سی جج اعجاز بٹر نے پی ٹی آئی رہنماوں کی عدم پیشی کے باعث عبوری ضمانتیں مسترد کیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کیخلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی