لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز انتظامیہ کی جانب سے سیل کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز کردیئے۔ہائی کورٹ میں فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی ضیا باجوہ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر فرنچائز پر چھاپہ مارا، ہمارے پورے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عدالت فرنچائز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنی جعلی ویڈیو وائرل کرنے پر فلک جاوید کے خلاف کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ان کا موقف ہے کہ فلک جاوید نے ٹویٹر پر نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کیں، پہلے بھی فلک جاوید مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے، عدالت فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی