i پاکستان

فیصل واڈا نے حکومت کو نکما اور نا اہل قرار دے دیاتازترین

September 16, 2024

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واڈا نے حکومت کو نااہل اور نکما قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واڈا نے حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو دن کی ہلچل کے باوجود آئینی ترمیم نہ ہو نا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ صحافی کے آئینی ترمیم میں ناکامی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نااہل اور نکموں سے یہی امید کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے چمپیئن آج کل سامنے آ رہے ہیں، آپ پوچھ لیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے؟ فیصل واڈا کی یہ تنقید حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی پر اٹھنے والے سوالات کی عکاسی کرتی ہے، جس سے ملکی سیاسی منظر نامے میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی