فیصل آباد میں پولیس نے سول اسپتال میں تہرے قتل کیس کے 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں طاہر، اس کا بھائی انتظار اور ساتھی بلال شامل ہیں۔تفصیل کے مطابق فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ستمبر کو دو بھائیوں سمیت 3 افراد کو قتل کیا گیا تھا، ملزمان کا مقتول بھائیوں صابر اور بابرکے ساتھ جائیداد کا تنازع تھا۔پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، تہرے قتل کیس کے 3 مرکزی ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی