i پاکستان

فیصل آباد،3 کروڑ تاوان کے عوض اغوا ہونیوالا طالبعلم 24 گھنٹوں میں بازیابتازترین

September 03, 2024

مدینہ ٹاون سے تین کروڑ تاوان کے عوض اغوا ہونے والا طالبعلم 24 گھنٹوں میں بازیاب کرالیا گیا ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب کے مطابق کار سواروں نے نویں جماعت کے ایان کو گھر کے باہر سے اغوا کیا تھا، ملزمان نے لڑکے کی رہائی کے عوض 3 کروڑ روپے تاوان طلب لیا۔ سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی، تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے لڑکے کو بازیاب کروایا گیا جبکہ تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کاکہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 ملزم گرفتار کرلیے گئے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی