تاجر کاظم کی اہل خانہ کوقتل کرنے کے بعد خودکشی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اہل خانہ کوقتل کرنے کے بعدتاجر کاظم کی خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ نشاط آباد میں ملزم کاظم کے بھائی محمد احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ڈرائیور کفایت اللہ نے فون پر واقعے کی اطلاع دی،کمرے میں کاظم، بیوی فضہ ، بیٹی روحہ ، بیٹے موسی کی لاشیں پڑی تھیں جبکہ دوسرے کمرے میں پہلی بیوی عنبرین، بیٹیوں حمنہ اور عروج کی لاشیں تھی۔ مقدمے میں کہا گیا کہ کاظم جواد کی لاش کے قریب 30 بور پستول پڑا تھا، بھائی نے سب کو فائرنگ کر کے قتل کے بعد خودکشی کی۔ ندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری بیوی فضہ اور دو بچوں کی میتیں لاہور منتقل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ پہلی بیوی عنبرین اور 2 بیٹیوں کی تدفین مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی