i پاکستان

فیصل آباد، شیخ راشد شفیق انسداد دہشتگردی عدالت پیش، 4مقدمات میں ضمانت منظورتازترین

April 26, 2024

9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقد مات میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شفیق بھی انسداد دہشت گردی کی عدا لت میں پیش ہو گئے، انسداد دہشت گردی کی عد لت نے ملزم کی 4 مقد مات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔تفصیل کے مطابق 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ را نا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ سمیت دیگر مقد مات میں پاکستان عوامی لیگ کے سر براہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شفیق انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی کی عدا لت میں پیش ہو ئے۔فاضل عدا لت نے ملزم کی ایک ایک لاکھ رو پے کے مچلکوں کے عوض 4 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے جبکہ ملزم کو اگلی تاریخ پیشی پر عدا لت میں حا ضر ہو نے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی