i پاکستان

فیصل آباد، ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 کمسن بھائی موقع پر جاں بحقتازترین

April 28, 2025

فیصل آباد میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 کمسن بھائی زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار شہری اپنے بیٹوں کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ مکوآنہ سے خانوآنہ لنک روڈ پر حادثہ پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں 2 کمسن بھائی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ باپ اور ایک بیٹا زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ سفیان اقبال اور 11 سالہ نعمان اقبال شامل ہیں، جبکہ زخمی ہونے والے 34 سالہ اقبال اور 12 سالہ عاطف اقبال کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی