سمندری میں ٹرک اور رکشے کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق سبزی فروش ندیم اور 14سالہ بیٹا عبداللہ لوڈر رکشہ پر سبزی منڈی جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ لوڈر رکشے کی غلطی کے باعث ہوا، ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا، باپ بیٹے کی لاشیں سول اسپتال سمندری منتقل کردی گئی ہیں۔ ایک روز قبل بھی ایک افسوسناک واقعے میں خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں ڈوب کرباپ بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی