i پاکستان

فیصل آباد، میلے کے دوران غل غپاڑہ نہ کرنے پر تلخ کلامی، فائرنگ سے وکیل سمیت 2 شہری جاں بحقتازترین

November 30, 2024

فیصل آباد میں میلے کے دوران غل غپاڑہ کرنے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وکیل سمیت دو شہریوں کو قتل جبکہ تیسرے کو زخمی کردیا ۔زخمی ہونے والا شخض قتل ہونیوالے وکیل حنان کا بھائی ہے جبکہ پولیس نے فائرنگ میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔تھانہ ملت ٹائون کے علاقے چک 202 ر ب گٹی بابا بوٹے شاہ کے میلہ کے دوران شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے ملزمان کو حنان رف ایڈووکیٹ اسکے بھائی عبید رف اور وقار سلیم نے منع کیا تو ملزمان نے فائرنگ کرکے تینوں کو زخمی کردیا۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر حنان رف ایڈووکیٹ اور وقار سلیم نے دم توڑ دیا جبکہ عبید رئوف کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس نے چھاپہ مار کر چھ ملزمان عبداللہ اور دیگران کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال کیا جانیوالا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی