i پاکستان

فیصل آباد میں گھر میں کام کرنیوالی 16 سالہ لڑکی پر مبینہ تشدد، سر کے بال کاٹ دیے گئےتازترین

September 27, 2024

فیصل آباد میں گھر میں کام کرنے والی 16 سال کی لڑکی پر مبینہ تشدد کیا گیا اور اس کے سر کے بال کاٹ دیے گئے۔پولیس کے مطابق بچی جس گھر میں کام کرتی تھی اس کے مالک اور اس کی بیوی کے خلاف تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ 16 سال کی لڑکی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مالک مکان اور بیوی نے کام نہ کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی