i پاکستان

فیصل آباد، گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ مالیت کے زیورات چرانے والی نوکرانی گرفتارتازترین

November 29, 2024

فیصل آباد میں پولیس نے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والی نوکرانی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی نشاندہی پر چوری شدہ زیوارت بھی برآ مد کر لیے گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق النجف کالونی کے رہائشی محمد زبیر نامی شخص نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کی بہو کے 65 تولے کے زیورات گھر سے چوری ہوگئے جن کی مالیت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ انہیں اپنی گھریلو ملازمہ سحر فاطمہ پر شک تھا جس نے ابتدائی پوچھ گچھ کے نتیجے میں زیوارت کی چوری تسلیم کرلی ہے۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ در ج کرکے اس سے تفتیش کی تو ملزمہ نے چوری شدہ زیورات برآمد کروا دیے جس پر پولیس نے مزید قانونی کاروائی شروع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی