فیصل آباد ایئر پورٹ پر پولیس اورایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی ،ایک دوسرے پر تھپڑ وں کی بارش کردی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورس کی جانب سے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو ناکے پرروکنے سے لڑائی شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو روکا تھا۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے دیگر ساتھیوں کو بھی بلا لیا اور لڑائی بڑھ گئی ۔لڑائی میں اہلکار ایک دوسرے کو تھپڑ مارتے رہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی