i پاکستان

فیصل آباد، 5 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنیوالے 3 ملزمان گرفتارتازترین

December 19, 2024

فیصل آباد میں بچے سے بدفعلی کرکے اسے قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق 3 روز قبل فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں 5 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، ملزمان بچے کی لاش سرسوں کی فصل میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔تاہم اب پولیس کا بتانا ہے کہ بچے سے بدفعلی اور اس کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی