i پاکستان

فیصد پاکستانیوں نے ملک میں سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دیدیاتازترین

September 24, 2022

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 81فیصد پاکستانیوں نے ملک میں سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دے دیا،گیلپ پاکستان کی جانب سے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 80فیصد عوام نے سیلاب کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال جیسا سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا ہے،سروے کے مطابق 70فیصد پاکستانی سیلاب کے باعث مالی نقصانات اور 58فیصد کھیتوں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر شدید پریشان نظر آئے،سروے میں بتایا گیا ہے کہ 70فیصد پاکستانیوں نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو سیلاب سے بڑے نقصانات کی وجہ قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی