i پاکستان

فیض حمید پی ٹی آئی کے اصل چیئرمین، اڈیالہ جیل میں فون پر رابطے جاری تھے، بیرسٹر عقیل ملکتازترین

August 22, 2024

وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ تحریک انصاف کے اصل چیئرمین تو فیض حمید تھے، اڈیالہ جیل میں پیغام رسانی جاری تھی، فون پر ان کے رابطے جاری تھے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کبھی ورزش کرنے والی مشین اور کبھی دیسی مرغی مانگتے ہیں، عمران خان نے جو کچھ کیا ان کو بدترجیل میں رکھنا چاہئے، عمران خان اپنی ہی باتوں سے مکر جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی