i پاکستان

فیض حمید کی تحقیقات چل رہی ہیں بہت ساری چیزیں سامنے آجائیں گی،سینیٹر افنان اللہتازترین

September 05, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ فیض حمید کی تحقیقات چل رہی ہیں بہت ساری چیزیں سامنے آجائیں گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا 9 مئی واقعات کی فوٹیجز موجود ہیں اس پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا۔ فیض حمید کی تحقیقات چل رہی ہیں بہت ساری چیزیں سامنے آجائیں گی۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے ہم سے بات نہیں کرنی تو نہ کرے لیکن سیاستدان مذاکرات یا بات چیت کے دروازے کبھی بند کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی