ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھا 2300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار روپے ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا دام 1972روپے اضافے سے 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا 23 ڈالرز اضافے سے 2524 ڈالرز فی اونس ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی