i پاکستان

فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہونگے،عطا تارڑتازترین

September 18, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ ڈرافٹ کو مشکوک بنایا جا رہا ہے، ڈرافٹ میں وزیر قانون، ان کی ٹیم اور اٹارنی جنرل شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مثبت انداز میں بات چیت ہوئی، مولانا صاحب کی ٹیم کے پاس مسودہ موجود تھا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کامران مرتضی اور وزیر قانون کی شق وار بات ہوئی ہے، سیاسی جماعتوں میں مزید مشاورت میں حرج نہیں، فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ آئینی عدالت کو ہیڈ کرنے سے متعلق ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی، یہ تاثر دینا درست نہیں کہ آئنی ترمیم کو مسودہ کہیں اور سے آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی