متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے ضمنی الیکشن کے لیے کراچی کے حلقہ این اے 252میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر جگہ سے فارم جمع کرواتے تھے لیکن اس دفعہ کہیں سے نہیں کروا رہے،انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات اس ایم کیو ایم کے فورم سے لڑ رہے ہیں جو سلجھے ہوئے لوگوں کا ہے، یہ ایک مختلف ایم کیو ایم ہے، اصلاحات کا عمل جاری ہے، یہ ماضی سے مختلف ایم کیو ایم ہے،فاروق ستار نے کہا کہ ہم ہر مذہب اور ہر زبان بولنے والے شہریوں کو ایم کیو ایم میں آنیکی دعوت دیتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی