i پاکستان

فافن نے قومی اسمبلی کے 100 دن پر رپورٹ جاری کردیتازترین

June 12, 2024

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے پاکستان کی 16ویں قومی اسمبلی کے 100 دن مکمل ہونے پر رپورٹ جاری کردی۔ فافن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے صرف دو اجلاسوں میں شرکت کی، جو 10 فیصد بنتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اور ڈپٹی اسپیکر نے 82 فیصد کارروائی کی صدارت کی، جب کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ایوان میں حاضری 88 فیصد رہی، جب کہ صرف 29 رکن اسمبلی کی حاضری 100 فیصد رہی۔ فافن رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر سے اسمبلی کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ اس کے علاوہ، سکیورٹی خدشات کے باعث قومی اسمبلی کی گیلری تک شہریوں کی رسائی پر پابندی بھی کارکردگی پر اثر انداز ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایوان میں اب بھی 26 ارکان کی کمی ہے، مجموعی طور پر ایوان نے 66 گھنٹے اور 33 منٹ پر محیط 23 اجلاس منعقد کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی