i پاکستان

دہشتگردوں کی سہولت کاری کیس، ڈاکٹر عاصم کی بریت کیلئے درخواست دائرتازترین

December 03, 2022

ڈاکٹر عاصم حسین نے دہشت گردوں کے علاج کی فراہمی میں سہولت کاری کے کیس میں بریت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کر دی،کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے 24دسمبر کو دلائل طلب کر لیے،ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، 7سال میں ایک گواہ نے بھی میرے خلاف بیان نہیں دیا،ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مقدمے سے بری کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی