i پاکستان

دہشتگردانہ حملے قابل مذمت، چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کیساتھ ہیں، امریکاتازترین

December 24, 2022

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکی حکومت پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی سمیت مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلام آباد امریکا کا شراکت دار ہے، سکیورٹی کے معاملات پر ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی