چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ضلع خیبر وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہید سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے وطن کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا،شہدا کے خاندانوں کے ساتھ انکے غم میں شریک ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ،دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی