i پاکستان

دریائو ں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحالتازترین

July 11, 2024

واپڈانے مختلف دریائو ں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔ جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 67 ہزار200 کیوسک اور اخراج 67 ہزار200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 82 ہزار100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 82 ہزار 100کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار600کیوسک اور اخراج27 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 59 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 27 ہزار600 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1520.06 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.130 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح ,00 1193 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.857 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.80 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.219 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی