i پاکستان

دریائو ں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحالتازترین

June 27, 2024

واپڈانے مختلف دریائو ں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 39 ہزار 500کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 51 ہزار 100کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 62 ہزار800 کیوسک اور اخراج 62 ہزار800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 1 لاکھ 79 ہزار400 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 79 ہزار400 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار200کیوسک اور اخراج40 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 58 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 27 ہزار600 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1467.63 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.749 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1182.95 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.259 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.60 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.091 ملین ایکڑ فٹ ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی