درآمدی کوئلے پر چلنے والے تین آئی پی پیز کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ تفصیل کے مطابق وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے درآمدی کوئلے پر چلنے والے تین آئی پی پیز کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن کریں گے، کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پلانٹس کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کے لیے تکنیکی اور مالیاتی تجزیہ پیش کرے گی۔پاور ڈویژن کی جانب سے اعلامیے میں کہا کہ کمیٹی تھر کی کانوں سے پروجیکٹ سائٹ تک کوئلے کی نقل و حمل کے لیے لاجسٹکس کا جائزہ لے گی۔کمیٹی معلوماتی سٹڈیز کے نتائج کی بنیاد پر حکومت پاکستان کو سفارشات اور عمل درآمد کا منصوبہ فراہم کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی