i پاکستان

درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں امدادی کارروائی کے دوران 3 افراد جاں بحقتازترین

September 19, 2025

کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں امدادی کارروائی کے دوران 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق اہلکار کوئلے کی کان میں پھنسے مزدور کو نکالنے کے لئے اترے تھے، کان میں پانی بھرجانے کی وجہ سے دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ٹیم نے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد کو کان سے مردہ حالت میں نکال لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی