i پاکستان

دوسری زرعی نمائش میں این ایل سی کی خدمات کی بھرپور پزیرائیتازترین

August 12, 2024

این ایل سی نے تمام وسطی ایشیا ریاستوں اور خطے کے دیگر ممالک کے لیے ایک مضبوط کولڈ چین سپلائی نظام وضع کیا ہے، کولڈ چین کی بدولت خوراک اور زرعی مصنوعات کی نئی منڈیوں تک ترسیل ممکن ہوئی ہے۔ نمائش میں شریک مقامی اور بین الاقوامی مندوبین نے این ایل سی اسٹال کا دورہ کیا۔ ڈی جی این ایل سی میجر جنرل فرخ شہزاد را کی زرعی اور خوراک کی پیداوار سے وابستہ اداروں کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں، مندوبین کو بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ نظام اور دو طرفہ تجارتی معاہدوں کے تحت برآمدات کی ترسیل کے بارے میں بریفنگ دی گئی، این ایل سی کاروباری برادریوں کو نئی منڈیوں تک رسائی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، این ایل سی خشکی سے گھرے ہوئے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے سمندری بندرگاہوں تک مختصر ترین راستہ فراہم کرتا ہے، این ایل سی وسطی ایشیا، چین، روس اور دیگر علاقائی ممالک تک جلد خراب ہونے والی اشیا کے لیے ریفر کنٹینر کا استعمال عمل میں لا رہا ہے ، ریفر سروس کی بدولت پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں اکیس فیصد اضافہ ممکن ہوا ہے۔ مندوبین نے زرعی مصنوعات کی ترسیل میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی