کراچی سے دوسرا ناکارہ طیارہ بھی بذریعہ سڑک حیدرآباد پہنچا دیا گیا ۔ناکارہ طیارہ 2011 سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑا تھا، جمعرات کی صبح طیارے کی منتقلی کا عمل مکمل ہوگیا۔روانگی سے قبل طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر دھویا گیا اور پھر اس کے بعد طیارے نے ہیوی ٹرالر کے ذریعے صبح چار بجے شارع فیصل سے حیدرآباد کا سفر شروع کیا تھا۔ناکارہ طیارہ بردار ٹریلر نے حیدرآباد کے لیے ملیر، ٹھٹھہ نیشنل ہائی وے کے ذریعے حیدرآباد کا سفر کیا۔پی اے اے کے مطابق ناکارہ طیارہ بردار ٹریلر براستہ نیشنل ہائی وے سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حیدرآباد پہنچا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یکم نومبر کو بھی ایک ناکارہ طیارہ بذریعہ ٹریلر حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی