معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ 3دن کا دورہ لاہور مکمل ہوا،ہم اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے،دورہ لاہور میں ہم نے توقع سے زیادہ اپنے مقاصد حاصل کر لئے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لاہورمیں ہمیں جان بوجھ کر سرکاری طور پر ہینڈل کیاگیا،اس دورے کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ہمارے کارکنوں کو ہمارے پاس آنے سے روکا گیا،مزار اقبال کو لوگوں سے خالی کروایا گیا، فوڈ اسٹریٹ کو بند کیا گیا،ہمارے80لوگوں پر ایف آئی آر درج کی گئی،1100لوگوں کو گرفتارکیا گیا۔سیکیورٹی کے بہانے ہماری موومنٹ روکی جاتی تھی،ہم نے خوف کے بت توڑ دیئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی