i پاکستان

دو خیبر پختونخوا ہیں، ایک سوشل میڈیا کا اور دوسرا اصل، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیتازترین

June 11, 2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اس وقت دو خیبر پختونخوا ہیں ایک سوشل میڈیا کا اور دوسرا اصل ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کے پی میں 34 یونیورسٹیز میں سے 26 کے وی سی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وی سیزکی تعیناتی کی سمری ابھی تک میرے پاس نہیں آئی، وزیراعلی کے پی کو وی سیز کی تعیناتی کا خط لکھا ہے۔گورنر کے پی نے کہا کہ قومی ٹیم کے بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے سب نے دعائیں کیں، اہم میچ ہارنے پر افسوس ہوتا ہے، لڑ کر میچ ہارتے تو اچھا تھا، ٹیم نے مایوس کیا۔انہوں نے کہا کہ 2017 سے ارباب نیاز اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ اگر اکتوبر میں پیسے مل گئے تواسٹیڈیم کو مکمل کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی