i پاکستان

دو دن سے اسلام آباد ہوں، لاہور میں مجھ پر پرچہ کٹ گیا، فواد چودھریتازترین

March 09, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ میں دو دن سے اسلام آباد میں ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چودھری نے لکھا کہ اسلام آباد میں عمران خان کی سکیورٹی کے لیے پٹیشن دائر کر رہے تھے۔ سابق وزیر کا کہنا ہے کہ حالت یہ ہے کہ مجھ پر لاہور میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کا پرچہ کٹ گیا ہے، اندازہ لگائیں کیسے کیسے لوگ محسن نقوی نے لاہور میں لگائے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی