i پاکستان

دنیا اور پاکستان ایک گہری تبدیلی سے گزر رہے ہیں، اسحق ڈارتازترین

August 09, 2024

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا اور پاکستان ایک گہری تبدیلی سے گزر رہے ہیں، غزہ میں اسرائیل کے مظالم جاری ہیں، نئے، غیر یقینی سیکیورٹی چینلجز نے عالمی سیکیورٹی کو غیر یقینی بنا دیا ہے، پوری دنیا کے معاشرے دبا وکا شکار ہیں، سفارتی خدمات میں شامل ہونے پر اپنی ذمہ داریوں سے نبرد آزما ہوناہوگا۔43وین ڈپلومیٹک کورس گریجویشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفارتی خدمات میں شامل ہونے پر اپنی ذمہ داریوں سے نبرآزما ہونا ہو گا، سفارتی کورس مکمل کرنے والے طلبہ اور والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا ہیکہ نئے غیر یقینی چیلنجز نے سکیورٹی کو مزید غیر مستحکم کردیا،طاقت کے مقابلے نے بلاک کی سیاست کا خدشہ بڑھا دیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بلاک سیاست عالمی سیاست ،معیشت اوربین الریاستی تعلقات کو بری طرح متاثر کرے گا، پوری دنیا کے معاشرے دبا کا شکار ہیں، دائیں بازو کی سیاست کا واضح عروج ہے، سافٹ پاور نے روایتی جنگ کی جگہ لے لی،اب بیانیہ اور غلط معلومات کی جنگ ہورہی ہے۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی تبدیلیاں پاکستان کے عالمی تعلقات اور خارجہ پالیسی پر براہ راست اثر انداز ہورہی ہیں، خودمختاری،علاقائی سالمیت اور آزادی کیلئے چیلنجز کا جواب دینا چاہیے، روایتی سفارتکاری سے اقتصادی سفارت کاری کی طرف خود کو موڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ترقیاتی ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے ہمیں مل کر کردارادا کرنا ہوگا، نوجوان سفارتکاروں کو تجارت اور سرمایہ کاری سمیت ضروری مہارتوں سے لیس کیا جائے، سفارتکاروں کو عالمی قانون اورسیاست کے ساتھ اقتصادی سفارتکاری کا بھی ماہر ہونا چاہیے۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ فارن سروس اکیڈمی نے 1500سے زائد غیر ملکی سفارت کاروں کو تربیت دی، فارن سروس اکیڈمی نے ایسے ممتاز سفارتکار پیدا کیے جنہوں نے پاکستان کی نمائندگی بڑے اعزاز کے ساتھ کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی