کوئٹہ کے علاقے دکی کے علاقے چمالنگ کول فیلڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلے سے لدے ٹرکوں پر حملہ کرکے پنجاب جانے والے 3 ٹرکوں کو آگ لگ گئی۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مختر روڈ پر کلی کچ کے علاقے کے قریب پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے ٹرکوں کو روکنے کے لیے پہلے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ٹرکوں کو روکنے کے بعد مسلح افراد نے ان میں سے تین کو آگ لگا دی جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گئے، حملے کی فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔زخمی ڈرائیور کی شناخت حبیب اللہ حمزہ زئی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق مختر سے ہے اور اسے لورالائی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ان میں سے دو ٹرک کوئلے سے لدے ہوئے تھے جب کہ تیسرا خالی تھا اور تینوں ٹرک پنجاب جا رہے تھے۔واقعے کے بعد لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی