i پاکستان

دیہی خواتین محنت، محبت، قربانی کی زندہ مثال ہیں' زرعی معیشت کے استحکام میں ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں' دیہی خواتین کو مساوی سہولتیں فراہم کرنے کاتازترین

October 15, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین محنت، محبت، قربانی کی زندہ مثال ہیں' زرعی معیشت کے استحکام میں ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں' دیہی خواتین کو مساوی سہولتیں فراہم کرنے کا ہمارا عزم غیر متزلزل ہے' حکومت دیہی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔دیہی خواتین کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ دیہی خواتین کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی معیشت کے استحکام میں دیہی خواتین کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ دیہی خواتین کا کاشت کاری اور لائیو اسٹاک کے فروغ میں بھر پور کردار قابلِ تحسین ہے، دیہی خواتین کو مساوی سہولتیں فراہم کرنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب دیہی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے، دیہی خواتین کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے فیلڈ اسپتال پروجیکٹ جاری ہے، دیہات میں بنیادی صحت کے یونٹس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ورچوئل پولیس اسٹیشن خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیہی خواتین کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے آغاز پر کام کر رہے ہیں، ان کی معاشی ترقی و خودمختاری کے لیے مویشی بھی مہیا کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی