قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ہرنائی میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے شہید میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہ کہ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ، دفاع وطن کی خاطر دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی