i پاکستان

دفعہ 144 خلاف ورزی کیس،علی نواز اعوان اور راجہ خرم کیخلاف کیس کی سماعت 10 جون تک ملتویتازترین

May 29, 2023

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم پیشی کے باعث علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے کیس کی سماعت کی۔ جج سکندر خان نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کہاں ہیں؟ جس پر وکیل ملزم نے کہا کہ تفتیشی افسر کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ تفتیشی افسرکی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی کی جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی