i پاکستان

دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیقتازترین

July 23, 2024

دادو کے علاقے مسان محلہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ حکام کے مطابق اس سال دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی مرتبہ پولیو وائرس پایا گیا ہے، دادو کے علاوہ 8 مزید اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، کراچی، لورالائی اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں اب تک 52 اضلاع کے 220 سے زائد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اور 9 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی