i پاکستان

دعوے سے کہتا ہوں پی ٹی آئی ہرچیز پر وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہے،شیرافضل مروتتازترین

January 09, 2026

رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں پی ٹی آئی ہرچیز پر وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہے، نئی کے پی حکومت آنے کے بعد کبھی سنا کہ کسی ڈرون کی مذمت کررہی ہو؟ ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی ایک شخص کی زبان یا بولی پوری جماعت کا بیانیہ نہیں ہے، کے پی میں دہشتگردی 25سالوں سے ہے، دعوے سے کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی مکمل طور پرتمام چیزوں پر وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہے، نئی کے پی حکومت آنے کے بعد کبھی سنا کہ کسی ڈرون کی مذمت کررہی ہو؟کے پی سے سارے افغانیوں کو بھی چلتا کردیا ہے، وادی تیراہ میں آپریشن ہورہا ہے، لیکن صوبائی حکومت غلط بیانی کررہی ہے کہ کوئی آپریشن نہیں ہورہا ہے، باجوڑ اور دو تین علاقوں میں آپریشن کی تیاریاں ہورہی ہیں، کے پی حکومت کا وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہونا اچھی بات ہے، لیکن پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ڈر سے اور عوام کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ دینے کیلئے ہر اس چیز کی مذمت کرتے ہیں جو ریاست کو درکار ہوتی ہے۔انہوں نے کہا عمران خان کے الفاظ ہیں کہ شہبازگل نے میرا موبائل فون سافٹ ویئر لگوا کے انٹیلی جنس ایجنسی کو دیا، اور مجھے پتا بھی نہیں تھا، خان کے دونوں موبائل چوری کرکے فیض حمید کے حوالے کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی