i پاکستان

د ہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی ،صدر مملکتتازترین

September 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ د ہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ،معصوم شہریوں کے جان و مال کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے رزمک ، شمالی وزستان میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا ہے جس میں سکیورٹی فورسز نے بہادری و جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 خوارج کو جہنم واصل کیا-صدر مملکت کا کہنا تھا کہ د ہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے- انہوں نے کہا عصوم شہریوں کے جان و مال کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی