i پاکستان

چونیاں، زہریلی بھنگ پینے سے 2 افراد ہلاک،2 تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقلتازترین

October 24, 2024

پنجاب کے شہر چونیاں میں زہریلی بھنگ پینے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہوگئی۔چونیاں کے نواحی علاقے کنگن پور میں جیوے شاہ پل پر زہریلی بھنگ پینے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 60 سالہ عاشق اور 40 سالہ اسماعیل جبکہ تشویشناک ہونے والوں میں 35 سالہ ریاض اور اس کا والد 50 سالہ برکت عرف بھولا شامل ہیں۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے دونوں لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی افتخار اعوان ایس ایچ او تھانہ کنگن پور اسلم بھٹی پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی